مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نظم و نثر

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

لفظوں میں فاصلہ اور لفظوں کو ملا کر لکھنا

اردو املا

املا نامہ

ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی کمیٹی کی تجویزات

لفظوں میں فاصلے اور لفظوں کو ملا کر لکھنے کے بارے میں ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی کمیٹی کی ان تجویزوں کو مان لینا چاہیے:

  1. (الف) لفظوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے اور یہ فاصلہ یکساں ہو۔ نیز یہ فاصلہ اس فاصلے سے زیادہ ہو جو ایک ہی لفظ کے دو ٹکڑوں کے بیچ میں رکھا جائے۔
  2. (ب) ایک لفظ کے اوپر دوسرا لفظ یا ایک حرف کے اوپر دوسرا حرف کسی حالت میں نہ لکھا جائے۔

البتہ مرکبات کے بارے میں ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی کمیٹی کی تجویز کہ ”مرکب لفظ جو دو یا زیادہ لفظوں سے بنے ہوں، آپس میں ملا کر نہ لکھے جاویں، بل کہ ہمیشہ الگ الگ لکھے جائیں“ قابلِ قبول نہیں، کیونکہ دو یا دو لفظوں سے مل کر بننے والے لفظ کئی طرح کے ہیں۔ اس بارے میں مرکبات اور مشتقات میں فرق کرنا ضروری ہے، مرکبات میں استعمال ہونے والے الفاظ صرفیے (free morphemes) ہوتے ہیں، مثلاً خوب صورت، خوش مذاق، گل بدن، دل لگی، ان میں سے ہر لفظ آزادانہ استعمال ہو سکتا ہے، اور الگ سے اپنے معنی رکھتا ہے۔ چنانچہ اصولی طور پر مرکبات میں لفظوں کو الگ الگ لکھنا چاہیے، لیکن مشتقات کا معاملہ دوسرا ہے۔

مشتقات سابقوں یا لاحقوں کے ملانے سے بنتے ہیں۔ بہ، بے، سار، گار، وار، زار، گر، گسار، بان، آن، رساں، ساں، گیں، پن، لا، وغیرہ آزاد صرفیے نہیں، پابند صرفیے (bound morphemes) ہیں۔ یہ تنہا استعمال نہیں ہو سکتے، اور تنہا طور پر اردو میں کوئی معنی نہیں رکھتے، جب الگ سے ان کے کوئی معنی نہیں تو ان کو الگ لکھنے کی سفارش کیسے کی جا سکتی ہے۔ اگرچہ اصولی بات یہی ہے کہ تمام مشتقات کو ملا کر لکھنا چاہیے، لیکن دشواری یہ ہے کہ اردو میں مشتقات کی بعض شکلوں کو ملا کر لکھنے کا چلن نہیں۔ مثلاً شاندار، جہاندار، زمیندار، خریدار، دلدار، تھانیدار تو ملا کر لکھے جاتے ہیں، لیکن ایمان دار، مہمان دار، دکان دار، چمک دار، کانٹے دار، لچھے دار میں دار الگ لکھا جاتا ہے۔ اسی طرح اگرچہ دستگیر، دلگیر، جہانگیر، عالمگیر ملا کر لکھے جاتے ہیں، لیکن آفاق گیر، ملک گیر، دامن گیر، کف گیر میں گیر الگ لکھا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں چلن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ چنانچہ اس بارے میں اصول یوں ہو سکتے ہیں:

مرکبات

مرکبات میں جہاں تک ہو سکے، الفاظ کو الگ الگ لکھنا چاہیے:

  • خوب صورت
  • خوش رنگ
  • نیک بخت
  • گل بدن
  • آج کل
  • دل لگی
  • گل دستہ
  • ہم رنگ
  • جفا شعار
  • توپ خانہ
  • بت خانہ
  • فن کار
  • گل کاری
  • قلم کار
  • دست کار
  • عدم آباد

لیکن کچھ مرکب الفاظ کو ملا کر لکھنے کا چلن راسخ ہو چکا ہے، مثلاً شبنم، دستخط۔ ان کو اسی طرح لکھنا مناسب ہے۔ پیچیدہ ایک لفظ ہے، اس کو آج کل بعض لوگ ”پے چیدہ“ لکھتے ہیں جو بالکل غلط ہے۔

مشتقات

مشتقات کو اصولی طور پر جہاں تک ممکن ہو، ملا کر لکھنا چاہیے، البتہ جن لفظوں کو الگ سے لکھنے کا چلن ہے، انھیں الگ ہی لکھا جائے:

  • کمتر
  • بیشتر
  • ستمگر
  • پیشتر
  • پاسبان
  • جانور
  • تاجور
  • کرخندار
  • زمیندار
  • شاندار
  • دلدار
  • خریدار
  • دستگیر
  • جہانگیر
  • عالمگیر
  • دلگیر
  • خاکسار
  • دلکش
  • باغیچہ
  • غالیچہ
  • بچپن
  • لڑکپن
  • غمگین
  • سرمگیں

سابقہ ”اَن“

سابقہ ”اَن“ کو اردو میں الگ سے لکھنے کا چلن ہے:

  • ان پڑھ
  • ان گھڑ
  • ان گنت
  • ان جان

(پاکستان میں ”ان جان“ کا املا ”انجان“ مروج ہے۔)

سابقہ ”بے“

سابقہ ”بے“ کو زیادہ تر الگ ہی لکھا جاتا ہے:

  • بے ریا
  • بے خوف
  • بے مزا
  • بے تحاشا
  • بے حساب
  • بے بس
  • بے رخی
  • بے ثبات
  • بے خواب
  • بے جان
  • بے رحم
  • بے ایمان
  • بے گناہ
  • بے دھڑک
  • بے گھر
  • بے آسرا
  • بے ڈھنگا
  • بے کیف

البتہ کئی الفاظ کو ملا کر لکھنے کا چلن ہے جو صحیح ہے:

  • بیکار
  • بیشک
  • بیگانہ
  • بیباک
  • بیتاب
  • بیوقوف
  • بیدخل
  • بیخود
  • بیدل
  • بیدم
  • بیہوش
  • بیکل

لاحقے ”بہ“، ”چہ“، ”کہ“

ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی کمیٹی کی سفارش کہ ”فارسی لفظ بہ، چہ، کہ وغیرہ جو کبھی ملا کر اور کبھی الگ لکھے جاتے ہیں، اردو عبارت میں الگ لکھے جائیں“ قابلِ قبول نہیں۔ اس لیے کہ اول تو یہ تمام پابند صرفیے ہیں، دوسرے ان میں سے بعض لاحقے ایسے الفاظ میں آتے ہیں جو جملوں کو ملانے کے لیے کثرت سے استعمال ہوتے ہیں، اور جن کی ملی ہوئی شکلیں اس حد تک چلن میں آ چکی ہیں کہ ان کو بدلنا آسان نہیں۔ اس لیے مناسب یہی ہے کہ انھیں ملا کر ہی لکھا جائے۔ چنانچہ اس بارے میں اصول یہ ہوا: بہ، چہ، کہ لاحقے ہیں اور مشتقات میں البتہ کئی الفاظ میں بے کو ملا کر لکھنے کا چلن ہے جو صحیح ہے:

  • بلکہ
  • کیونکہ
  • چونکہ
  • چنانچہ
  • جبکہ
  • بخوبی
  • بہرحال
  • بدستور
  • بخدا
  • بدقّت
  • بدولت
  • باندازِ خاص
  • غرضیکہ
  • حالانکہ
  • بشرطیکہ

مجھکو، مجھ کو

بعض اوقات ضمائر کو کلماتِ جار کے ساتھ ملا کر لکھا جاتا ہے، مثلاً مجھکو، تجھکو، اسنے، اسلیے۔ انھیں غلط تو نہیں کہا جا سکتا البتہ انھیں الگ سے لکھنا مرجح ہے یعنی مجھ کو، تجھ کو، اس نے، اس لیے، مجھ سے، ہم پر، جس کا، وغیرہ۔ اسی طرح کے لیے، کے واسطے، جب تک، کیوں کر، جان کر، وغیرہ کو بھی ملا کر نہیں لکھنا چاہیے۔

گا، گے، گی

گا، گے، گی کو افعال کے ساتھ ملا کر نہیں، بلکہ الگ الگ لکھنا چاہیے:

  • جائے گا
  • آئیں گے
  • پڑھے گا
  • کھائیں گے
  • چاہیں گے
  • لکھے گی

انگریزی اور یورپی الفاظ

انگریزی اور یورپی الفاظ جس طرح اردو میں رائج ہیں، ویسے ہی لکھنے چاہییں، البتہ کوئی نیا لفظ ہو تو اس کے لیے صوتی اجزا کو الگ الگ لکھنا مناسب ہو گا:

  • یونیورسٹی
  • گلکرسٹ
  • کانفرنس
  • پارلیمنٹ
  • انسٹی‌ٹیوٹ
  • ٹیلیفون
  • ریڈیو
  • انسپکٹر
  • ڈاکٹر
  • مسٹر
  • مسز
  • اسٹیشن
  • میونسپلٹی
  • ٹیلیگراف
  • ٹیلیگرام

سیمینار کو سے می نار لکھنا درست نہیں۔ ہاں مندرجہ ذیل الفاظ کے اجزا کو الگ الگ کر کے لکھنا مناسب ہے:

  • ہائی‌وے
  • ہائی‌جیکنگ
  • ٹیلی‌ویژن
  • ٹیلی‌کاسٹ
  • کاپی‌رائٹ
  • انڈی‌پنڈنٹ

پولیس کو آج کل بعض لوگ ہندی کی نقل میں پولس لکھتے ہیں جو غلط ہے۔

املا نامہ

سفارشاتِ املا کمیٹی، ترقئ اردو بورڈ

Prevپچھلا باباعداد

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

املا نامہ

اردو املا کے بنیادی اصول۔ مسائل اور اغلاط کے بیان کے ساتھ ساتھ درست املا کی تجاویز پر مشتمل ایک مستند دستاویز۔

ابواب

الف

الف ممدودہ

تنوین

ت، ۃ

ت، ط

ذ، ز، ژ

ث، س، ص

نون اور نون غُنّہ

واؤ

ہائے خفی

ہائے مخلوط

ہمزہ

اعداد

ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔