Skip to content
املا نامہ
  • تعارف
  • کتاب
  • مقدمہ
  • ابواب
Menu
  • تعارف
  • کتاب
  • مقدمہ
  • ابواب

ذ، ز، ژ

اردو املا

املا نامہ

گذشتہ، گزارش

فارسی مصادر گذشتن، گذاشتن اور پذیرفتن کے جملہ مشتقات بقول ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی ذال سے لکھنے صحیح ہیں۔ جیسے:

  • گذشتہ
  • گذشتگان
  • گذر گاہ
  • درگذر
  • رہ گذر
  • راہ گذار
  • پذیرفتہ
  • پذیرائی
  • سرگذشت
  • واگذاشت
  • اثر پذیر
  • دل پذیر

گزاردن (بہ معنی ادا کرنا، پیش کرنا) کے مشتّقات کو زے سے لکھنا صحیح ہے، جیسے:

  • گزارش
  • باج گزار
  • خدمت گزار
  • شکر گزار
  • نماز گزار
  • عرضی گزار
  • مال گزاری

گزرنا اور گزارنا اگرچہ گذشتن سے ہیں لیکن تہنید اور تارید کے عمل سے گزر کر اردو کے مصدر بن چکے ہیں، اس لیے ان کی تمام تصریفی شکلیں ز سے لکھی جانی چاہییں، اسی طرح گزارا اور گزرانا بھی ز سے لکھنے مناسب ہیں۔

اس سلسلے کے بعض مُتنازعہ فیہ الفاظ جن سے ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی نے اور دوسروں نے بحث کی ہے، یہ ہیں:

  • آزر: حضرت ابراہیم کے والد یا چچا کا نام ز سے ہے، جیسے آزرِ بت تراش
  • آذر: آگ کے معنی میں یہ لفظ ذال سے ہے، جیسے آذر کدہ بہ معنی آتش کدہ اور آذر فشاں بہ معنی آتش فشاں۔ نیز ذال سے ہی ایک رومی مہینے کا نام بھی ہے۔
  • ذرّہ: (کسی چیز کا بہت چھوٹا ٹکڑا)
  • ذرا: (تھوڑا، قلیل) اگرچہ ڈاکٹر عبد السّتار صدیقی نے ز سے لکھنے پر زور دیا ہے لیکن کمیٹی اس کی تائید نہیں کرتی۔
  • ذات: (نفس، شخص، قوم، نژاد، ہندی جات)
  • زخّار: (بحرِ زخّار)
  • آزوقہ: (غذائے قلیل)
  • ازدحام: (اژدہام، اژدحام، ازدہام غلط ہیں۔)

ژ

ذیل کے لفظوں کا صحیح املا ژ سے ہے:

  • مژدہ
  • مژہ
  • ارژنگ
  • واژوں
  • مژگاں
  • پژمردہ
  • پژمردگی
  • اژدر
  • ژالہ
  • ژاژ
  • نژاد
  • ژولیدہ
  • اژدہا
  • ٹیلی ویژن

املا نامہ

سفارشاتِ املا کمیٹی، ترقئ اردو بورڈ

Prevپچھلا بابت، ط
اگلا بابث، س، صNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

املا نامہ

اردو املا کے بنیادی اصول۔ مسائل اور اغلاط کے بیان کے ساتھ ساتھ درست املا کی تجاویز پر مشتمل ایک مستند دستاویز۔

ابواب

الف

الف ممدودہ

تنوین

ت، ۃ

ت، ط

ث، س، ص

نون اور نون غُنّہ

واؤ

ہائے خفی

ہائے مخلوط

ہمزہ

اعداد

لفظوں میں فاصلہ اور لفظوں کو ملا کر لکھنا

اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔