Skip to content
  • اقوال
  • فہرست
  • شخصیات
  • زمرے
  • زبان
Menu
  • اقوال
  • فہرست
  • شخصیات
  • زمرے
  • زبان

محبت

مشہور اور بہترین اقوالِ زریں

فہرست

محبت یہ ہے کہ ایک روح دو جسموں میں موجود ہو۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

محبت سب سے کرو، اعتماد کچھ پر کرو اور برا کسی کا نہ کرو۔

ولیم شیکسپیئر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

محبت کی آنچ ہر شخص کو شاعر بنا دیتی ہے۔

افلاطون
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

محبت ایک سنجیدہ دماغی عارضہ ہے۔

افلاطون
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

محبت کے بغیر زندگی اس پیڑ کی طرح ہے جو پھل پھول سے محروم ہو۔

خلیل جبران
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

مہربانی ایسی زبان ہے جسے بہرے سن سکتے ہیں اور اندھے پڑھ سکتے ہیں۔

مارک ٹوین
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

سب کا دوست کسی کا دوست نہیں ہوتا۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

عورتیں محبت کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں، سمجھنے کے لیے نہیں!

آسکر وائلڈ
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

دوست پیدا ہوتے ہیں، بنائے نہیں جاتے۔

ہنری بی ایڈمز
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

ہجر عمومی جذبات کو ختم کرتا اور عظیم جذبات کو جلا بخشتا ہے جیسے ہوا مشعلوں کو بجھاتی اور آگ کو اور بھڑکا دیتی ہے۔

لاروش فوکو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

جب باپ بیٹے کو دیتا ہے تو دونوں ہنستے ہیں۔ جب بیٹا باپ کو دیتا ہے تو دونوں روتے ہیں۔

ولیم شیکسپیئر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

زمین کے سفر میں اگر کوئی چیز آسمانی ہے تو وہ محبت ہی ہے۔

واصف علی واصف
  • اقوالِ زریں
  • اردو اقوال
Page1 Page2

اقوالِ زریں

عظیم اور مشہور لوگوں کی سنہری باتیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علم اور تجربہ کا نچوڑ!

آپ کے لیے

احمقوں سے کبھی بحث مت کرو۔ وہ تمھیں گھسیٹ کر اپنی سطح پہ لے آئیں گے اور پھر تجربے سے تمھیں مات دے دیں گے!

مارک ٹوین
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

یقین کر لو کہ زندگی جینے کے قابل ہے اور تمھارا یقین اسے حقیقت میں بدل دے گا۔

ولیم جیمز
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

تم صرف تب آزاد ہو سکتے ہو جب میں آزاد ہوں۔

کلیرنس ڈیرو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

ہر سچائی تین مرحلوں سے گزرتی ہے: پہلے اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ پھر شدید مخالفت کی جاتی ہے۔ پھر اسے ایک بدیہی حقیقت کے طور پر تسلیم کر لیا جاتا ہے۔

آرتھر شوپنہاؤر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

امید جاگتی آنکھوں کا خواب ہے۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔