Skip to content
  • اقوال
  • فہرست
  • شخصیات
  • زمرے
  • زبان
Menu
  • اقوال
  • فہرست
  • شخصیات
  • زمرے
  • زبان

فکر

مشہور اور بہترین اقوالِ زریں

فہرست

کوئی بڑا ذہن نہیں جس پر دیوانگی کا کچھ اثر نہ پایا جائے۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

وہ لوگ بہت تھوڑے ہیں جو اپنی آنکھوں سے دیکھتے اور اپنے دل سے محسوس کرتے ہیں۔

البرٹ آئن سٹائن
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

مسائل کو اسی قسم کی سوچ سے حل نہیں کیا جا سکتا جس قسم کی سوچ نے انھیں جنم دیا ہے۔

البرٹ آئن سٹائن
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

اگر تم سادہ الفاظ میں سمجھا نہیں سکتے تو تم ٹھیک طرح سمجھے ہی نہیں۔

البرٹ آئن سٹائن
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

سوچنا روح کی اپنے ساتھ گفتگو ہے۔

افلاطون
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

ہم بہت زیادہ سوچتے ہیں اور بہت کم محسوس کرتے ہیں۔

چارلی چپلن
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

آدمی وہ کر سکتا ہے جو وہ چاہتا ہے مگر وہ چاہ نہیں سکتا جو وہ چاہتا ہے۔

آرتھر شوپنہاؤر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

لوگ تقدیر کے نہیں، صرف اپنے ذہنوں کے قیدی ہوتے ہیں۔

فرینکلن روزویلٹ
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

صحت پر کتابیں پڑھتے ہوئے محتاط رہیے۔ کتابت کی غلطی سے آپ کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

مارک ٹوین
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

تمام دانش مندانہ سوچیں پہلے ہی سوچی جا چکی ہیں۔ جو ضروری ہے وہ صرف اس قدر ہے کہ ان پر دوبارہ غور کیا جائے۔

گوئٹے
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

ذہن سب کچھ ہے۔ آپ جو سوچتے ہیں وہ بن جاتے ہیں۔

مہاتما بدھ
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

اقوالِ زریں

عظیم اور مشہور لوگوں کی سنہری باتیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علم اور تجربہ کا نچوڑ!

آپ کے لیے

انسان بعض اوقات اپنے آپ سے بھی اتنا مختلف ہو جاتا ہے جتنا وہ دوسروں سے ہوتا ہے۔

لاروش فوکو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

محبت ایک سنجیدہ دماغی عارضہ ہے۔

افلاطون
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

امید جاگتی آنکھوں کا خواب ہے۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

اگر ہم ایمان کے ساتھ لڑیں تو دگنے مسلح ہو جاتے ہیں۔

افلاطون
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

خالی برتن سب سے زیادہ کھنکتا ہے۔

افلاطون
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔