Skip to content
  • اقوال
  • فہرست
  • شخصیات
  • زمرے
  • زبان
Menu
  • اقوال
  • فہرست
  • شخصیات
  • زمرے
  • زبان

شخصیت

مشہور اور بہترین اقوالِ زریں

فہرست

سب سے بڑی اچھائیاں وہ ہیں جن سے دوسروں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

رتبہ اعزازات سمیٹنے کا نہیں بلکہ ان کے قابل ہونے کا نام ہے۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

حاضر جوابی مہذب گستاخی ہے۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

زندگی کا بہترین اختتام یوں ہے جیسے کوئی دعوت سے اٹھے، کہ نہ پیاسا ہو نہ بدمست۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

کوئی بڑا ذہن نہیں جس پر دیوانگی کا کچھ اثر نہ پایا جائے۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

انسان کا کردار ہی اس کا مقدر ہے۔

ہراقلیتوس
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

نقص والا ہیرا بے عیب کنکر سے بہتر ہے۔

کنفیوشس
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

فتنہ و فساد میں اس طرح رہو جس طرح اونٹ کا وہ بچہ جس نے ابھی ابھی اپنی عمر کے دو سال ختم کیے ہوں کہ نہ تو اس کی پیٹھ پر سواری کی جاسکتی ہے اور نہ اس کے تھنوں سے دودھ دوہا جاسکتا ہے۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

جیسے نظر آنا چاہتے ہو، ویسے بن جاؤ۔

سقراط
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

ہر کوئی مر جاتا ہے۔ لیکن ہر کوئی درحقیقت جیتا نہیں۔

ولیم والس
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

گفتگو میں اعتماد ذہانت سے زیادہ کردار ادا کرتا ہے۔

لاروش فوکو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

تعلیم زیادہ تر ان باتوں پر مشتمل ہوتی ہے جنھیں ہم بھول چکے ہوتے ہیں۔

مارک ٹوین
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ
Page1 Page2

اقوالِ زریں

عظیم اور مشہور لوگوں کی سنہری باتیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علم اور تجربہ کا نچوڑ!

آپ کے لیے

جو دن قہقہے کے بغیر ہے وہ ضائع ہے۔

چارلی چپلن
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

بیکار لوگ کھانے پینے کے لیے جیتے ہیں۔ کام کے لوگ جینے کے لیے کھاتے پیتے ہیں۔

سقراط
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

محبت ایک سنجیدہ دماغی عارضہ ہے۔

افلاطون
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

جب باپ بیٹے کو دیتا ہے تو دونوں ہنستے ہیں۔ جب بیٹا باپ کو دیتا ہے تو دونوں روتے ہیں۔

ولیم شیکسپیئر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

میں سنتا ہوں تو جان لیتا ہوں۔ دیکھتا ہوں تو یاد رکھتا ہوں۔ کرتا ہوں تو سمجھ لیتا ہوں۔

کنفیوشس
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔