Skip to content
  • اقوال
  • فہرست
  • شخصیات
  • زمرے
  • زبان
Menu
  • اقوال
  • فہرست
  • شخصیات
  • زمرے
  • زبان

حکیمانہ اقوال

مشہور اور بہترین اقوالِ زریں

فہرست

سب سے بڑی اچھائیاں وہ ہیں جن سے دوسروں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

رتبہ اعزازات سمیٹنے کا نہیں بلکہ ان کے قابل ہونے کا نام ہے۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

مجھے افلاطون عزیز ہے مگر سچائی اس سے زیادہ عزیز ہے۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

غیر مساوی کو مساوی بنانے کی کوشش عدم مساوات کی بدترین قسم ہے۔

ارسطو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

اپنے دشمن کے لیے اتنی آگ نہ بھڑکاؤ کہ خود جھلس جاؤ۔

ولیم شیکسپیئر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

بہتوں کی سنو، تھوڑوں کو سناؤ۔

ولیم شیکسپیئر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

وہ لٹنے والا جو مسکرا دیتا ہے، لوٹنے والے کا بہت کچھ لوٹ لیتا ہے۔

ولیم شیکسپیئر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

نام میں کیا رکھا ہے؟ جسے ہم گلاب کہتے ہیں اس کی خوشبو کسی اور نام سے بھی اتنی ہی پیاری ہو گی۔

ولیم شیکسپیئر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

محبت سب سے کرو، اعتماد کچھ پر کرو اور برا کسی کا نہ کرو۔

ولیم شیکسپیئر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

نادان خود کو دانا سمجھتا ہے جبکہ دانا جانتا ہے کہ وہ نادان ہے۔

ولیم شیکسپیئر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

وہ لوگ بہت تھوڑے ہیں جو اپنی آنکھوں سے دیکھتے اور اپنے دل سے محسوس کرتے ہیں۔

البرٹ آئن سٹائن
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

ایک خاموش زندگی کی یکسانیت اور تنہائی تخلیقی ذہن کو تحریک دیتی ہے۔

البرٹ آئن سٹائن
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ
Page1 Page2 Page3 … Page7

اقوالِ زریں

عظیم اور مشہور لوگوں کی سنہری باتیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علم اور تجربہ کا نچوڑ!

آپ کے لیے

بیکار لوگ کھانے پینے کے لیے جیتے ہیں۔ کام کے لوگ جینے کے لیے کھاتے پیتے ہیں۔

سقراط
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

انسان کبھی آزاد نہیں ہو گا جب تک آخری بادشاہ کا گلا آخری پیشوا کی انتڑیوں سے نہ گھونٹ دیا جائے۔

دینی دیدرو
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

خدا نے تمھیں ایک چہرہ دیا ہے اور تم اپنے لیے ایک اور بنا لیتے ہو۔

ولیم شیکسپیئر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

دنیا کی بہترین اور خوبصورت ترین چیزوں کو دیکھا یا چھوا نہیں جا سکتا۔ انھیں صرف آپ کا دل محسوس کر سکتا ہے۔

ہیلن کیلر
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ

آزادی کی قیمت ذمہ داری ہے۔

البرٹ ہبرڈ
  • اقوالِ زریں
  • اردو ترجمہ
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔